پٹنہ،16؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے پٹنہ یونورسٹی کو سینٹرل یونورسٹی کا درجہ دلانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے پرزوروکالت کی لیکن انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔ جسے لے کر بہار میں زبردست سیاست چل رہی ہے اور نتیش آرجی ڈی چیئرمین لالو پرساد یادو سے لے کرتمام لوگوں کے نشانے ہیں۔لوگ قیاس لگانے میں مصروف ہیں کہ اتناکہنے پربھی آخرکیوں وزیراعظم نریندر مودی نے نتیش کمارکے اس مطالبے کو نہیں مانا۔کیا بی جے پی اور نتیش کمارکے درمیان سب ٹھیک چل رہاہے ؟۔ جب اس بارے میں نتیش کمارسے سوال کیاگیاتوانہوں نے کہا کہ آپ صحافی ہیں آپ کسی بھی چیز کی انٹرپرٹیشن کیلئے آزاد ہیں۔آپ پرکوئی پابندی نہیں ہے ۔نتیش نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ جب بھی کچھ ہوگا تو چلے گاہی نہ کچھ نہ کچھ ۔اس میں نہ ہمیں کوئی اعتراض ہے لیکن ہم نے اپنی بات کو آپ کے سامنے رکھ دیا اور عوامی طور پرسے بھی کہا ہے اب آپ جو چاہیں اس کامطلب نکال سکتے ہیں۔آپ ایسا کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ آزاد نہیں ہیںآپ غلط بھی کہیں گے توبھی ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ نتیش کمارکے اس طرح کے جواب سے صاف ہے کہ پٹنہ یونورسٹی کو سینٹرل یونورسٹی کا درجہ نا ملنے سے وہ ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہار کی ترقی کیلئے مرکز سے مطالبہ کرتے رہیں گے لیکن ان مطالبوں کو ماننا اور نہ ماننا سرکار کے ہاتھ میں ہے۔